کوئٹہ،27اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایف سی بلوچستان نے مصدقہ اطلاعات پر صوبے بھر میں گزشتہ چار روز سے کومبنگ آپریشن تیز کردیا ہے جس کا باضابطہ اعلان پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کردیا،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈیز، دستی بم اور راکٹ برآمد کرلیے گئے جبکہ کوئٹہ سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا،گزشتہ ہفتے یہ آپریشن کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت سمانی، ڈیرہ بگٹی، دشت اور کلیری ڈھل کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے ان کارروائیوں کے ذریعے بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا ہے۔آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا جبکہ دھماکا خیز مواداوراسلحہ کی بڑی مقدار قبضے میں لی گئی جن میں آئی ای ڈیز، دستی بم، ڈیٹونیٹرز اور راکٹ برآمد کرلیے گئے جبکہ دہشت گردوں کی کمین گاہوں سے جدید مواصلاتی آلات بھی ملے ہیں۔
معروف گیم لڈو سٹار میں ہر مرتبہ 6 کیسے لانا ہے؟ ایک ایسا طریقہ سامنے آ گیا جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
یاد رہے کہ رواں سال 4 جون کو پاک فوج نے بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت اسپلنجی اور مستونگ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی تھیں اور مستونگ میں فائرنگ کے تبادلے میں 12اہم دہشت گرد ہلاک جبکہ دو افسران سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔دہشت گرد غار میں چھپے ہوئے تھے اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سازشیں کررہے تھے تاہم فوج نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے یہ سازش بھی ناکام بنادی تھی۔